علاقے کے معروف کلب کورنگی جمخانہ سے ہر سطح پر تعاون کریں گے، ڈپٹی کمشنر کورنگی قراة العین

ڈپٹی کمشنر امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح ، افتتاحی میچ گلشن اتحاد نے مسلم اسٹار کو دو گول سے شکست دی، راشد اور ابراہیم کا ایک ایک گول

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) علاقے میں کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کورنگی جیمخانہ فٹبال کلب سے ہر سطح پر بھرپور تعاون کریں گے، اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کورنگی قراة العین نے کورنگی جیمخانہ کے سیکریٹری محمد وسیم عارف سے اپنے ایک پیغام میں کیا انہیں ڈپٹی کمشنر کورنگی امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنا تھا لیکن اپنی سرکاری مصروفیت کے سبب نہ آسکیں اس لئے ٹورنامنٹ کا افتتاح یوسی24 کورنگی کے چیئرمین مرزا ساجد بیگ اور پیس ایئر فیتھ ہار مونی فائونڈیشن کے سینئر وائس چیئرمین شاہد حسین نے کیا، مرزا ساجد بیگ اور شاہد حسین نے مشترکہ طو رپر فٹبال میں محمد وسیم عارف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کورنگی میں کورنگی جیمخانہ واحد کلب ہے جو تواتر کے ساتھ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتا رہتا ہے جس سے لوکل کلبوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملت رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا بھرپور تعاون ہمیشہ کورنگی جیمخانہ کے ساتھ رہے گا، قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گلشن اتحاد اور مسلم اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جسے گلشن اتحاد نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی، وقفہ تک فاتح ٹیم کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی یہ گول راشد نی17ویں منٹ میں اسکور کیا تھا وقفہ کے بعد مسلم اسٹار نے گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن گلشن اتحاد کی دفاعی لائن نے انہیں گول اسکور کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا56ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے ابراہیم کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا انہوں نے یہ موقع ضائع کء بغیر گیند کو جال کے حوالے کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنادیا، کھیل کے مقررہ وقت مزید کوئی گول اسکور نہ ہوئے آخر میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن کے سیکریٹری کیپٹن عبیداللہ نے کورنگی جیمخانہ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورنگی جیمخانہ کے کریڈٹ پر لا تعداد کامیاب ٹورنامنٹ ہیں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اس وقت کراچی میں کورنگی جیمخانہ سب سے زیادہ ایونٹ کا انعقاد کرکے میرے ڈسٹرکٹ کے لئے نیک نامی کا سبب بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں