نہال ہاشمی ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر پاک فوج پر بھونک رہا ہے،رائو کامران

پنجاب اسمبلی پر حملے کے بعد ن لیگ کے غنڈے دیگر سرکاری عمارتوں پر حملے کریں گے، بلدیہ میں ورکرز کنونشن سی خطاب

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود ،سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال نے بلدیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہال ہاشمی جیسے لوگ ملک و ملت کیلئے شرمندگی کا باعث ہیں جو کھاتے پاکستان کا ہیں اور بھونکتے بھی اسی کے خلاف ہیں ۔نہال ہاشمی ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہا ہے جسکی زبان کو لگام دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ن لیگ کی شہہ پر بھونکنے والوں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ دائر کریں گے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک بلدیہ کے قائدین ادیب عالم ،رائو معظم نے کہا ن لیگ ہمیشہ ملکی اداروں پر حملہ آور رہی ہے۔نواز ،شہباز کی کرپشن پکڑے جانے پر ن لیگ ملک میں افراتفری چاہتی ہے ۔ پنجاب اسمبلی پر حملے کے بعد ن لیگ کے غنڈے دیگر سرکاری عمارتوں پر حملے کریں گے اس لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سرکاری عمارتوں پر سیکورٹی کو بڑھائیں ۔ان قائدین نے بلدیہ میں پانی کے بحران پر سخت تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا بلدیہ سے ووٹ لیکر کامیاب ہونے والے عوام کو پانی مہیا کریں یہاں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں