شہر کے کاروباری مراکز ، شاپنگ سینٹرز کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کو منظم بنایا جائے، میئر کراچی وسیم اختر

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ چارجڈ پارکنگ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے مصروف کاروباری مراکز ، شاپنگ سینٹرز کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کو سہل اور منظم بنایا جائے تاکہ شہریوں کو گاڑیوں کی پارکنگ اور آمدورفت کے دوران کسی بھی ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھا جاسکے، پارکنگ کے مقامات پر مقررہ فیس سے زائد وصولی اور دیگر عوامی شکایات پر فوری کارروائی کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ چارجڈ پارکنگ کے لئے مختص مقامات پر تمام گاڑیوں کی پارکنگ قواعد و ضوابط کے مطابق اور مقررہ فیس کی وصولی کے تحت ہونی چاہئے، یہ بات انہوں نے محکمہ چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے دی گئی ایک بریفنگ کے موقع پر کہی جس کے دوران کراچی کے مختلف اضلاع میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے وصول کی جانے والی پارکنگ فیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی جن مقامات پر چارجڈ پارکنگ فیس وصول کررہی ہے ان میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں طارق روڈ پر میکڈونلڈ تا اے بی ایل چورنگی دونوں طرف، سروس روڈ شارع فیصل، ہل پارک، ناہید چیس اسٹور شہید ملت سروس روڈ (کنٹریکٹ)، ال خلیج ٹاور، کباب جی سروس روڈ شہید ملت روڈ (کنٹریکٹ)، سوک سینٹر، یونیورسٹی روڈ اور سرشاہ سلیمان روڈ سے سوک سینٹر کے گیٹ سے ڈی ایم سی ایسٹ کے آفس تک ، سروس روڈ یونیورسٹی روڈ سے حسن اسکوائر تا نیپا فلائی اوور (کنٹریکٹ)، فاریا موبائل، رضا موبائل راشد منہاس روڈ سے الغفور موبائل تا فردوس شاپنگ مال تک، سندباد گلشن، کے ڈی اے مارکیٹ سے گلشن فلائی اوور تا ڈسکو بیکری ، علامہ صابر احمد عثمانی روڈ، چیس اپ اور ورلڈ موبائل نیپا یونیورسٹی روڈ، چیس ویلوسینٹر کے پیچھے راشد منہاس روڈ، امتیاز اسٹور گلشن اقبال سروس روڈ راشد منہاس روڈ شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں حیدری مارکیٹ پارکنگ لاٹ، حیدری سنڈے موٹرسائیکل بازار ، ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد سپر مارکیٹ تا لیاقت آباد نمبر 10 ، ایس ایم توفیق روڈ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد، سرینا موبائل مال اور ہارون شاپنگ مال بفرزون، ناظم آباد ڈرائیونگ برانچ، اے او کلینک ناظم آباداور ڈسٹرکٹ سائوتھ میں پیراڈائیز سینٹر،کراچی زو، فیضی رحمین (آرٹ گیلری پارکنگ لاٹ)، بیچ پارک پارکنگ کلفٹن، کلفٹن سینٹر، کرسٹل کورٹ، ساسی آرکیڈ جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں موبائل مارکیٹ کورنگی نمبر 4 ، مین کورنگی روڈشامل ہیں اس کے علاوہ دیگر نئی چارجڈ پارکنگ سائٹس تجرباتی بنیاد پر کے ایم سی کی جانب سے چل رہی ہیں جن میں این آئی بی ڈی اسپتال تا یونائیٹڈ کنگ بیکری (ڈسٹرکٹ ایسٹ )، نیشنل اسپورٹس کمپلیکس کی دیوار سے کریم پلازہ (ڈسٹرکٹ ایسٹ)، میگنیٹ مال کریم آباد شاہراہ پاکستان کے سامنے سروس روڈ پر (ڈسٹرکٹ سینٹرل)، سنڈے بچت بازار نزد ٹائم اسکوائر کے پیچھے میٹرو کیش اینڈ کیری یونیورسٹی روڈ (ڈسٹرکٹ ایسٹ)، جامع کلاتھ سگنل تا تاج ہوٹل ایم اے جناح روڈ (ڈسٹرکٹ سائوتھ)، گل پلازہ ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ شامل ہیں، ان تمام مقامات پر کار کی پارکنگ فیس 20 روپے اور موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 5 روپے مقرر کی گئی ہے ، زائد فیس وصولی کی صورت میں شکایات دفتری اوقات کے دوران فون نمبر 021-99216446 پر درج کرائی جاسکتی ہیں، کے ایم سی کے محکمہ چارجڈ پارکنگ نے مانیٹرنگ اور ویجی لینس ٹیمیں بنا دی ہیں جو پارکنگ کے مقام پر شکایات کا نوٹس لے کر کارروائی کریں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں