عمران اسماعیل نے پروٹوکول لینے کی تردید کردی

کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے،آئی ایم ایف کے پاس انتہائی مجبوری میں جا رہے۔ گورنرسندھ کی تھر میں ریڈ کارپٹ پر چلنے اورپروٹوکول کی تردید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اکتوبر 2018 15:52

عمران اسماعیل نے پروٹوکول لینے کی تردید کردی
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پروٹوکول لینے کی تردید کردی ہے،انہوں نے کہا کہ میں کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے،آئی ایم ایف کے پاس انتہائی مجبوری میں جا رہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پروٹوکول اور تھر کے دورے کے موقع پرریڈ کارپٹ بچھانے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا۔

عوام کے فلاح کیلئے سب مل کرکام کریں۔ یہ کوئی سیاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی۔ ہاؤسنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں گئے۔

قرضوں کے ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کی طرف گئے۔ ملک میں کوئی معمولات زندگی رکی ہوئی نہیں ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ تھر پہنچے جہاں ان کے لیے ریت پر کارپٹ بچھا دیا گیا تا کہ ان کے پاؤں کو گرم ریت کی جلن سے بچایا جا سکے۔اس حوالے سے عمران اسماعیل کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل تھر میں بھوک سے مرتے اور پیاس سے سسکتے بچوں کو دیکھنے گئے لیکن ان سے کچھ دیر کے لیے ریت کی تپش برداشت نہ ہوئی۔

تھر میں حالات اس قدر ابتر ہوچکے تھے کہ حکومت کی جانب سے تھر کے صحرا کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جا چکا تھا۔ تھر کے صحرا کو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا مگر امدادی سرگرمیوں کا کہیں بھی آغاز نہ ہو سکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں