آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے کی جانب سے ہڑتال کی اپیل ناکام ہوگئی

ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی معطل کے مطابق جاری،اقبال جانگیری گروپ سمیت آئل ٹینکر کنٹریکٹر نے آئل ٹینکرز ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

پیر 22 اکتوبر 2018 16:55

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے کی جانب سے ہڑتال کی اپیل ناکام ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے کی جانب سے ہڑتال کی اپیل ناکام ہوگئی ہے اور ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی معطل کے مطابق جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کی گیا تھا تاہم آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن اکرم خان درانی ،اقبال جانگیری گروپ سمیت آئل ٹینکر کنٹریکٹر نے آئل ٹینکرز ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔

چیئرمین آل پاکستان آئل ٹیکرز اونررز ایسوسی ایشن اکرم خان درانی نے کہا کہ ملک بھر میں معمول کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔مخصوص گروپ اپنے ذاتی مفادات کے لئے ہڑتال کر رہا ہے ،معلوم نہیں یوسف شہوانی گروپ کیوں ہڑتال کر رہا ہے،حکومت سے ہماری بات چیت ہوچکی ہے،حکومت نے ہمارے ہر قسم کے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم اوگرا اور این ایچ اے کی جانب سے آئل ٹینکرز کی سیفٹی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کر رہے ہیں ،اب تک 500 سے زائد، آئل ٹینکرز کو اوگرا اور این ایچ اے کے نئے قوانین کے تحت تبدیل کیا جاچکا ہے۔باقی آئل ٹینکرز کو بھی بتدریج تبدیل کیا جا رہاہے ،امید ہے کہ 2019 کے اختتام تک باقی آئل ٹینکرز کو بھی نئے قانون کے تحت تبدیل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا ایک گروپ گورنر سندھ سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس پہنچالیکن عمران اسماعیل کی بجائے ان کے پرنسپل سیکرٹری نے وفد سے ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شمس شاہوانی نے کہا جب تک گورنر سندھ سے ملاقات نہیں ہوتی ہڑتال جاری رہے گی۔آئل کمپنیوں کی جانب سے ٹینکرز کو سپلائی بند کردی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں