سندھ حکومت کے وزراء بیانات کے ذریعے ترقی کے پل بنائے جارہے ہیں اور سندھ کے لوگ مرتے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ

پیر 22 اکتوبر 2018 19:57

سندھ حکومت کے وزراء بیانات کے ذریعے ترقی کے پل بنائے جارہے ہیں اور سندھ کے لوگ مرتے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ صالح پٹ کے نواحی گائوں سرور شمبانی پہنچے جہاں پر کچھ روز قبل گھر کی دیوار گرنے سی9بچے جاں بحق 2زخمی ہوئے تھی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ورثا سے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد زخمی بچوں کی عیادت کرنے کے بعد ایم ڈی بیت المال عون عباس سے رابطہ کیا اور 60ہزار فی گھر متاثرہ خاندان کی مدد کرانے کا اعلان بھی کیا، اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا بہت افسوس ناک واقعہ ہے گورنر سندھ نے طرف سے سے ورثا سے اظہار تعزیت کی ہے، واقعے دن 11سے 12بجے تک پیش آیا اگر علاقے میں اسکول ہوتا تو بچے یہاں نہیں ہوتے۔

صالح پٹ سے سکھر تک صحت کی کوئی سہولت موجود نہیں جب دو زخمی بچوں کو سکھر لایا گیا تو دوائیں باہر سے لانی پڑی۔

(جاری ہے)

یہاں پر اربوں روپے کی رائلٹی ملتی ہے جو ڈی سی کو مقامی سطح پر خرچ کرنی ہوتی ہے مگر وہ ائلٹی کہیں بھی خرچ ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتی۔ صالح پٹ کے علاقے بڑی تعداد میں تیل او ر گئس کے ذخائر ہونے کے باوجود مکینوں کو کسی بھی قسم کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ واقعے کے بعد روائتی حکومتی نااہلی نظر آئی اگر ہسپتال فعال ہوتے تو شاید اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا۔ اربوں روپے کے بجٹ صرف کاغذی کاروائی کے لیے ہیں عوام آج بھی عذاب میں ہے۔ سندھ حکومت کے وزراء بیانات کے ذریعے ترقی کے پل بنائے جارہے ہیں اور یہاں میری سندھ کے لوگ مرتے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں