ضمنی انتخابات کی جیت نے ثابت کردیا کراچی تحریک انصاف کے ساتھ ہے،خرم شیر زمان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک بنانا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر اکتوبر 20:35

ضمنی انتخابات کی جیت نے ثابت کردیا کراچی تحریک انصاف کے ساتھ ہے،خرم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 247 اور پی ایس 111 سے آفتاب صدیقی اور شہزاد قریشی کی جیت نے ثابت کردیا کہ کراچی تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ کراچی شہر نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، ہم پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اب تحریک انصاف کراچی کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی۔

انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ سے جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک بنانا ہے۔ کراچی نے جس طرح عام انتخابات سے لے کر ضمنی انتخابات تک تحریک انصاف کی حمایت کی، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اب عوام کا بھاری مینڈیٹ تحریک انصاف کا ہے۔ اب کراچی پی ٹی آ ئی کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے۔ تحریک انصاف کے تمام ممبران صوبائی و قومی اسمبلی پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ شہر کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات کریں۔ تحریک انصاف کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال کرے گی اور شہر ترقی کرے گا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments