شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر حکومت سندھ کا 24 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

پیر 22 اکتوبر 2018 20:46

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر حکومت سندھ کا 24 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت سندھ نے 24 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔عظیم صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی رحماللہ علیہ کے عرس کے موقع پر سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 24 اکتوبر کو صوبائی حکومت کے دفاتر، تعلیمی ادارے، کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔ چیف سیکرٹری سندھ نے 24 اکتوبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں