اشتعال انگیز تقریرکیس: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار‘وسیم اخترسمیت ملزمان پر فردجرم عائد کردی

21 مقدمات میں ایم کیو ایم راہنماﺅں پر فرد جرم عائد کی گئی‘ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 12:13

اشتعال انگیز تقریرکیس: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار‘وسیم اخترسمیت ملزمان پر فردجرم عائد کردی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اکتوبر۔2018ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے راہنماﺅں پر فرد جرم عائد کردی ہے. انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی. ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، میئر کراچی وسیم اختر، عامر خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے.

عدالت نے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم راہنماﺅں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے. فرد جرم فاروق ستار، خواجہ اظہار، روف صدیقی، قمر منظور، عامر خان، ریحان ہاشمی اور دیگر پر عائد کی گئی‘ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا.

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پرجولائی2015میں اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کاری کاالزام ہے،عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا یہ جرم قبول ہے؟فاروق ستار،وسیم اختر و دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد گواہان کوطلب کر تے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی.

عدالت نے 22 مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی. آئندہ سماعت پر ملزمان پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی. فرد جرم فاروق ستار، خواجہ اظہار، روف صدیقی، قمر منظور، عامر خان، ریحان ہاشمی اور دیگر پر عائد کی گئی‘ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا. دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پرجولائی2015میں اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کاری کاالزام ہے،عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا یہ جرم قبول ہے؟فاروق ستار،وسیم اختر و دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد گواہان کوطلب کر تے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں