مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے ،شرجیل انعام میمن

اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،میڈیا سے بات چیت

منگل 23 اکتوبر 2018 16:21

مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے ،شرجیل انعام میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔ تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے حکومت کوشش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ معاشی صورت حال خراب ہی زیادہ علم نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہیں۔صحافی کے سوال پر پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورکے انتقال پرافسوس ہے، لیکن قوانین پر عمل ضروری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں