آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کا اعلان

یہ ا سکیم کراچی، حیدرآباد، سکھر کے علاوہ شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بنائی جائے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 17:45

آئی جی سندھ کا اہلکاروں کیلئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے اہلکاروں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کر دیا ہے، شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت شہروں میں یہ اسکیم بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اہلکاروں کیلئے ہاوسنگ سکیم کا اعلان کرتے ہوئے دستیاب اراضی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ یہ ا سکیم کراچی، حیدرآباد، سکھر کے علاوہ شہید بینظیرآباد، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بنائی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس اسکیم سے ایسے اہلکار فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس ذاتی گھر خریدنے کی سکت نہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں