گورنرسندھ عمران اسماعیل سے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری کی ملاقات

فرنٹیئر کانسٹیبلر ی کی استعداد ،کارکردگی ،آپریشنل تیاریوں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کردار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 23 اکتوبر 2018 17:56

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخواہ کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں فرنٹیئر کانسٹیبلر ی کی استعداد ،کارکردگی ، سرحدی علاقوں میں امن و امان کے قیام اور اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں ایف سی کے جوانوں نے بے مثل قربانیاں پیش کرکے امن قائم کیا ان کی خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، قیام امن اور سرحدوں کی حفاظت میں ایف سی کے جوان شب وروز مصروف عمل ہیں جو قابل ستائش ہے ، پوری قوم کو اپنے ایف سی کے جوانوں پر فخر ہے ۔

ملاقات میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے گورنرسندھ کو ایف سی کی استعداد ، کارکردگی اور آپریشنل تیاریوں سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں