اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںگورنرسندھ عمران اسماعیل سے میئر حیدرآباد طیب حسین کی ملاقات قومی ..

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے میئر حیدرآباد طیب حسین کی ملاقات

, قومی ترقی میں حیدرآباد کے کردار، شہر کی ترقی وخوشحالی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی نظام کی کارکردگی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے میئر حیدرآباد طیب حسین نے گورنرہائوس میںملاقات کی ۔ ملاقات میں قومی ترقی میں حیدرآباد کے کردار، شہر کی ترقی وخوشحالی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی نظام کی کارکردگی ، عوامی سہولیات کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ حیدرآباد ایک قدیم ترین شہر ہے ، قومی ترقی میں شہر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ، عرصہ دراز سے شہر کے ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہونے کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں ، وزیرا عظم پاکستان کا وژن پورے ملک کی یکساں ترقی ہے اس ضمن میں حیدرآباد کے دیرینہ مسائل کے حل کے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ، صوبہ کے دوسرے بڑے شہر میں آبادی کے تناسب سے ترقیاتی کام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(خبر جاری ہے)

ملاقات میں میئر حیدرآباد طیب حسین نے حیدرآباد شہر کی ترقی و خوشحالی میں گورنرسندھ کی بھرپو ر دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے حیدرآباد کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ چکے ہیں ، حیدرآباد کے مکینوں کو موجودہ حکومت با الخصوص وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں