پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی قلت ہے ،ْسخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں ،ْ عالمی بینک

منگل 23 اکتوبر 2018 18:45

پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی قلت ہے ،ْسخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں ،ْ عالمی بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی قلت ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں قرض پر گھر خریدنے کا رجحان خطے کے دیگر ممالک سے بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں ہاؤس فنانسنگ جی ڈی پی کا صرف اور صرف 00.5 فیصد کے برابر ہے جبکہ بنگلہ دیش میں یہ تناسب 3 فیصد اور بھارت میں 7.7 فیصد کے برابر ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہرسال 6 لاکھ گھروں کی طلب بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں، جعلی کاغذات کے ڈر سے بینک گھروں پر قرض دینے سے کتراتے ہیں ،ْموجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کیلئے باقاعدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں