کراچی، بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کی دعائیہ تقریب

بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد پارٹی کارکنان کے کیے مشعل راہ ہے،سعید غنی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:43

کراچی، بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کی دعائیہ تقریب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کی دعائیہ تقریب پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی، سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، راشد حسین ربانی، جاوید ناگوری، شکیل چوہدری، ایم این اے شاہدہ رحمانی، ایم پی اے لیاقت علی آسکانی، حبیب الدین جنیدی، سردار نزاکت، وقاص شوکت ، صدیق ابو بھائی، سینیٹر انور لال ڈین، نعمان شیخ ، عبدالرحیم، دل محمد ، علی احمد جان ، ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ، راشد خاصخیلی، حیدر خان سمیت پارٹی عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی سعید غنی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد پارٹی کارکنان کے کیے مشعل راہ ہے ۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو کا پاکستانی سیاست میں کردار لازوال تاریخ ہے۔ بیگم نصرت بھٹو کی ہمت و قیادت نے ضیاالحق کی آمریت کو بے نقاب کیا۔پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں جب جب پر امن جمہوری جدوجہد کے نام آئے گا بیگم نصرت بھٹو سرفہرست ہوں گی۔ بیگم نصرت بھٹو نے کارکنان کو اپنے بیٹوں کی طرح سنبھال کر رکھا۔بیگم نصرت بھٹو اور کارکنان کا رہنما سے زیادہ ماں اور بیٹوں کا رشتہ تھا۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں