قرضے لینے سے ملک ترقی نہیں معاشی عدم استحکام کا شکار ہوتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

ترکی کی طرح معاشی استحکام لانے کیلئے انقلابی جرأتمندانہ فیصلے واقدامات کرنے ہونگے ،جعلی اکائونٹس کے خلاف چیف جسٹس کے ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہیں ، وفد سے گفتگو

منگل 23 اکتوبر 2018 20:46

قرضے لینے سے ملک ترقی نہیں معاشی عدم استحکام کا شکار ہوتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرضے لینے سے ملک ترقی نہیں معاشی عدم استحکام کا شکار ہوتے ہیں ،ترکی کی طرح معاشی استحکام لانے کیلئے انقلابی جرأتمندانہ فیصلے واقدامات کرنے ہونگے ،جعلی اکائونٹس کے خلاف چیف جسٹس کے ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہیں ،جعلی اکانٹس کھولنے اور اس میں ملوث بینک ملازمین کے خلاف گھیرا سخت کیا جائے ،ملک کی دولت لوٹنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں ہونی چاہیے ،مہنگائی وبے روزگاری کوختم اور معاشی استحکام کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا،بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے نئے مواقع ہموار کئے جائیں ،سود پر قرضوں کے بجائے نئے دوست تلاش کئے جائیں جو بلا سود قرضے دیکر ہمارا ساتھ دیں ،پاکستان کے عوام ملک کو ترقی کی جانب لیجانے کیلئے جہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ،حکومت بھی عوام کی سوچ ومنشاء کے مطابق پالیسیاں مرتب کرئے ،عوام دوست پالیسیوں سے استحکام کی طرف قدم رکھا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملیر ،گلشن حدید سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ استحصالی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے معاشی عدم استحکام کی سازشوں پر گامزن ہیں ،ملک دشمن قوتوں پر گہری نظر اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا ،وزیر اعظم عمران خان کرپٹ قوتوں سے لوٹی گئی قومی دولت کی وصولیابی کو یقینی بنائیں تو پاکستان کے قرضے ختم اورمعاشی طور پر پاکستان مستحکم اور قرض دینے والا ملک بن جائیگا،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں مگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف خاموش بھی نہیں رہ سکتے ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں