وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت گورنرسندھ نے کریم آباد چورنگی پر پودا لگایا

سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، کراچی ٹاسک فورس میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اکتوبر 2018 22:55

وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت گورنرسندھ نے کریم آباد چورنگی پر پودا لگایا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کراچی وسطی کے علاقہ کریم آباد کی چورنگی پر پودالگایا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسلم خان بھی موجود تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اسلام کے رہنما اصولوں میں صفائی کو بڑی اہمیت حاصل ہے حتیٰ کے صفائی کے متعلق ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں بھی اپنے وطن کی صفائی ستھرائی پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے مماک میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں پر موسمی تغیرات کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس لئے وزیر اعظم پاکستان نے پورے ملک میں 10 ارب پودے لگانے کا اعلان کیا یہ ایک واحد راستہ ہے جس سے ہم موسمی تبدیلی سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے قائم کی گئی کراچی ٹاسک فورس پر پیپلز پارٹی کے تحفظات کے سوال پر گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتا ہے ہم سب مل کر ہی ملک وقوم کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں ، ٹاسک فورس کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ سندھ سے میری بات ہوئی ہے میں نے ان سے کہا کہ آپ دو اراکین اسمبلی یا وزراء کے نام ہمیں ارسال کردیں تاکہ انھیں بھی ٹاسک فورس میں شامل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے ، صوبہ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، مقصد یہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں