سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے ، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ ایک عظیم صوفی بزرگ اور عالمی سطح کے شاعر ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

شاہ لطیف نے اپنے دور کے حالات و واقعات ،معاشرتی اور معاشی صورتحال ، عوام کے جذبات اور تصوف کو واضح انداز میں اپنی شاعری میں پیش کیا ہے

منگل 23 اکتوبر 2018 22:55

سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے ، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ ایک عظیم صوفی بزرگ اور عالمی سطح کے شاعر ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے ، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ ایک عظیم صوفی بزرگ اور عالمی سطح کے شاعر ہیں ،جنہوں نے اپنے دور کے حالات و واقعات ،معاشرتی اور معاشی صورتحال ، عوام کے جذبات اور تصوف کو واضح انداز میں اپنی شاعری میں پیش کیا ہے، یہ بات انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 75 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہ لطیف سائیں نے عوام کو پیش آنے والے مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے دور کی تاریخ ، سیاسی واقعات اور عالمی صورتحال کو اپنی شاعری میں سمو لیا ہے جبکہ ان کا کلام آفاقی نوعیت کا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی شاعری میں سندھ اور سندھ کے عوام سمیت پوری دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اللہ تعالی سے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے نئے نسل خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کے لیے بھرپور توجہ دیں اور محنت ، جدوجہد کو اپنے کیرئیر کا حصہ بناتے ہوئے شاہ بھٹائی کے پیغام کی پیروی کریں ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ کی سیکوریٹی کے فل پروف انتظامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں