ایم کیو ایم نے غلطیاں کی ہیں لیکن ان غلطیوں سے سیکھا بھی ہے،فیصل سبزواری

کراچی کے رہنے والے صوبے کی آبادی کا 60 فیصد ہیں لیکن ہمیں 39 فیصد گنا جاتا ہے، رہنما ایم کیوایم پاکستان

پیر 12 نومبر 2018 14:02

ایم کیو ایم نے غلطیاں کی ہیں لیکن ان غلطیوں سے سیکھا بھی ہے،فیصل سبزواری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے غلطیاں کی ہیں لیکن ان غلطیوں سے سیکھا بھی ہے۔ ماضی میں ہمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں نہیں رہنا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

کراچی کے رہنے والے صوبے کی آبادی کا 60 فیصد ہیں لیکن ہمیں 39 فیصد گنا جاتا ہے۔اس کے مطابق ہمیں وسائل بھی کم دیئے جاتے ہیں اور نشستیں بھی کم دی جاتی ہیں۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ میں جتنی بھی بہتری ہوئی ہے وہ اس وقت ہوئی ہے جب مصطفی کمال یہاں کے میئر تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں