بجلی نہیں ہے، موسم کی صورتحال نہیں بتاسکتے، محکمہ موسمیات

ہمارا آٹو میٹک ویدر اسٹیشن درجہ حرارت، ہوائوں کی رفتار اور دیگر صورتحال بتاتا ہے تاہم یہ سسٹم لائٹ جانے کے باعث جنریٹر پر نہیں چل پا رہا، محکمہ موسمیات

پیر 12 نومبر 2018 14:06

بجلی نہیں ہے، موسم کی صورتحال نہیں بتاسکتے، محکمہ موسمیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) شہرقائد میں پیرکی علی الصبح بجلی کا بڑابریک ڈائوں، محکمی موسمیات کے افسران نے موسم کی صورت حال سے آگاہ کرنے سے معذرت کرلی، محکمہ موسمیات نے کہاکہ کراچی میں صبح سویرے ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے باعث موسم کی صورتحال سے آگاہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

موسم کی حالیہ صورتحال دینے والا سسٹم بند بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے بند ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ان کے دفتر میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے لہذا موسم کی موجودہ اور آئندہ کی صورتحال نہیں بتائی جاسکتی۔محکمہ موسمیات کے افسران نے بتایاکہ ہمارا آٹو میٹک ویدر اسٹیشن درجہ حرارت، ہوائوں کی رفتار اور دیگر صورتحال بتاتا ہے تاہم یہ آٹو میٹک ویدر اسٹیشن لائٹ جانے کے باعث جنریٹر پر نہیں چل پا رہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں