فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،ْعامر خان

بظاہر ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو غلط ہے، درحقیقت ایم کیو ایم اپنی جگہ کھڑی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 12 نومبر 2018 15:34

فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،ْعامر خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ایک مقدمے میں پیشی کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو غلط ہے، درحقیقت ایم کیو ایم اپنی جگہ کھڑی ہے اور پارٹی کا پورا سسٹم موجود ہے۔

عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار مجھ پر الزامات لگاتے رہیں، میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار سے متعلق مزید سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور اب جماعت کے رہنما کھلم کھلا ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں جب کہ پارٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت ختم کردی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں