بینکنگ کورٹ کراچی نے اومنی شوگر ملز کیس میں 7 ملزمان کی ضمانتیں منظورکرلیں

پیر 12 نومبر 2018 18:12

بینکنگ کورٹ کراچی نے اومنی شوگر ملز کیس میں 7 ملزمان کی ضمانتیں منظورکرلیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) بینکنگ کورٹ کراچی نے اومنی گروپ کی جانب سے بینکوں سے قرض سے متعلق کیس میں شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹیوز اور ڈائریکٹرز سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔پیرکوکراچی بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹیوز اور ڈائریکٹرز کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے علی کمال مجید، مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوز کو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے شوگر ملزکے ڈائریکٹرزکو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرتے ہوئے 16 کیسز میں ملزمان کی ضمانتیں منظورکرلیں۔اومنی گروپ کی شوگر ملز کے خلاف اب تک 25 کرمنل کمپلینٹس دائر کی جاچکی ہیں، ملزمان میں کھوسکی، نیو دادو، انصاری، باوانی، نوڈیرو، چیمبر شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹیو، ڈائریکٹرز بھی ملزمان نامزد ہیں۔لار اور ٹنڈو اللہ یار شوگر ملوں کے چیف ایگزیکٹیوز، ڈائریکٹرز بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں