سندھ ہائیکورٹ، ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی کا معاملہ،وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

پیر 12 نومبر 2018 20:09

سندھ ہائیکورٹ، ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی کا معاملہ،وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی کا معاملہ،ملزم اطہر حسین اور عبدالحمید کے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر، عبدالحمید اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم اعجاز چوہدری، محمد صفدر کے وکلا کے دلائل مکمل کرلیئے گئے جبکہ ملزم اطہر حسین اور عبدالحمید کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کاروائی 19 نومبر تک ملتوی کردی ۔

۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں