کلفٹن میں دو بچو ں کی ہلا کت کا وا قعہ افسو س ناک ہے ،معا ملے کی تحقیقا ت جلد مکمل کر کے ذمہ دا را ن کے خلا ف کا رروائی کی جا ئے، وزیرخوراک سندھ

سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی کو مکمل فعا ل کر نے کیلئے قوا نین کو 7رو ز میں حتمی شکل دی جا ئے ،لا ئسنس اسی کمپنی کو ملے گا جو معیار پر پورا اتر ے گی، ہر ی را م کشوری لعل

پیر 12 نومبر 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) صو با ئی وزیر خورا ک ہر ی را م کشو ری لعل نے کہا ہے کہ کلفٹن میں دو معصو م بچو ں کی ہلا کت کا وا قعہ افسوسنا ک ہے ،معا ملے کی تحقیقا ت جلد مکمل کر کے ذمہ دا ر ا ن کے خلا ف سخت کا روائی کی جا ئے ۔عوا م کو ہم سے زیا دہ تو قعا ت ہیں ۔سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی کو مکمل فعا ل کر نے کیلئے قوا نین کو 7رو ز میں حتمی شکل دی جا ئے ۔

یہ با ت انہو ں نے محکمہ خورا ک کے کمیٹی رو م میں سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی کے تیسرے اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کا کا رو با ر بند کر نا نہیں چاہتے لیکن مضر صحت اشیا ء کی فرو خت کی اجا زت نہیں دے سکتے ۔تما م ریسٹو رنٹ ،ہو ٹل ،کینٹین اور کھا نے پینے کی اشیا ء کا کاروبار کر نے والے معیا ر کو یقینی بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

جلد لا ئسنس کے اجرا ء کا عمل شرو ع کیا جا ئے گا ۔

لا ئسنس اسی شخص /کمپنی کو ملے گا جو معیار پر پورا اتر ے گی ۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی کے تما م مسائل حل کئے جا ئیں ۔ہم سچا ئی اور ایما نداری سے کا م کریں تو تما م اہدا ف مختصر عر صہ میں حا صل کر سکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر آپریشن سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی ابرا ر احمد شیخ نے بریفنگ میں بتا یا کہ سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی حا ل ہی میں قا ئم کی گئی ہے ۔

اس کا موا زنہ دو سر ے صو بو ں سے نہیں کیا جا سکتا دیگر صو بو ں میں فو ڈ اتھا ر ٹی کے قیام کو 3سے 7سال کا عر صہ ہو چکا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مختصر عر صہ میں 39غیر قا نو نی فیکٹر یو ں کو سیل کیا ہے ۔جس میں تیل ،کنفیئر یر و دیگر شا مل ہیں ۔14ایف آئی آر در ج کی گئی ہیں ۔منرل وا ٹر کی 17کمپنیو ں پر پا بندی عا ئد کی ہے ۔ایمپریس ما ر کیٹ میں 25ہزا ر ٹن مضر گو شت تلف کیا ہے جبکہ 5869ہو ٹلو ں ،کینٹینو ں ، فیکٹر یو ں کو معیا ر بہتر کر نے کیلئے نو ٹسیز جا ر ی کئے گئے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ لا ئسنس کا اجرا ء کا آغا ز جلد کیا جا ئیگا ۔میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے ڈائریکٹر آپریشن نے کہا کہ دو بچو ں کی ہلا کت کے واقعہ کی کیمیا ئی تجزے کے لئے نمو نے لیبا ر ٹری بھجوا ئے ہیں رپو ر ٹ آنے تک بچو ں کی ہلا کت کی وجہ سے متعلق کو ئی حتمی را ئے نہیں دے سکتے ۔اجلا س میں سیکریٹری محکمہ خورا ک محمد را شد ،ڈائریکٹر جنرل سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی امجد لغا ر ی ،اسسٹنٹ پروفیسر فو ڈ سا ئنسز کرا چی یو نیورسٹی ایس ایم غفرا ن ،کرا چی ایسو سی ایشن آف سو ئیٹ اینڈ نمکو شیخ محمد تحسین ،کرا چی چیمبر آف کا مر س کے آغا شہا ب خا ن ،صا ر فین کے نما ئندے محمد اکرم و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں