پی ٹی آئی سندھ کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے یو سی گوجرو میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

پیر 12 نومبر 2018 21:41

پی ٹی آئی سندھ کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے یو سی گوجرو میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے آقا خیل برادری کے سربراہ حاجی جنت گل خان کے ہمراہ پولیو مہم کے سلسلے میں یوسی گوجرو میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، آقا خیل برادری کے سربراہ حاجی جنت گل خان نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حلیم عادل شیخ علاقہ معززین کے ہمراہ گھر گھر گئے اور بچوں کو پولیو پلائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ جاری رہے گی، نئے پاکستان میں ہر بچہ پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہے۔ انہوں نے پولیو مہم کی حمایت کرنے پر تمام برادریوں کے شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر، ڈی ایچ اور پولیو اسٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ واضح رہے کہ گڈاپ ٹائون کی یہ یوسی پاکستان میں پولیو پلانے سے انکاری تین یوسیز میں سے ایک تھی۔ گذشتہ دنوں جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشوران نے پولیو پلانے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں