احتساب سے خوف نہیں لیکن بلاتفریق ہونا چاہیئے، سابق گورنر سندھ محمد زبیر

وزیراعظم عمران خان عوام سے معافی مانگیں جن کو چور کہتے تھے آج وہ حکومت میں ہیں، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

پیر 12 نومبر 2018 23:13

احتساب سے خوف نہیں لیکن بلاتفریق ہونا چاہیئے، سابق گورنر سندھ محمد زبیر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم احتساب سے ڈرنے والے نہیں لیکن بلاتفریق ہونا چاہیے، وزیراعظم عمران خان عوام سے معافی مانگیں جن کو چور کہتے تھے آج وہ حکومت میں ہیں۔پیرکوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وزراء اور مشیروں کی جانب سے چور اور ڈاکو کے الزمات تو لگائے جارہے ہیں لیکن الیکشن سے قبل جو سہانے خواب دکھائے گئے تھے وہ نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے کہاکہ فالودے والے کے اکائونٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں جن بے نامی اکائونٹ سے پیسے نکل رہے ہیں اس کے بانی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ہیں۔محمد زبیر نے سوال کیا کہ علیم خان اور زلفی بخاری کا احتساب کب ہوگا کیا مدینہ کی ریاست ایسی ہوتی ہی عمران خان حساب دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں تک وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی بات ہے تو ان کی کوئی حیثیت نہیں وہ لوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی رکن نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے جو تقریر کی اس پر وضاحت دی جانی چاہئے۔محمد زبیرنے کہاکہ پچاس لاکھ گھروں کا جو منصوبہ بنایا گیا تھا وہ کہاں ہی یہ منصوبہ شاید برطانوی نژاد پاکستانی تاجر انیل مسرت کو نواز نے کے لئے بنایا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں