سندھ حکومت کی کئی ناکارہ گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

منگل 13 نومبر 2018 16:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) سندھ حکومت کی متعدد قیمتی ناکارہ سرکاری گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں استعمال ہونے والی قیمتی سرکاری گاڑیاں کراچی میں واقع بلوچستان ہاؤس کے احاطے میں موجود ہیں جہاں ان کی نمبر پلیٹس سمیت پرزے بھی غائب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ان ناکارہ گاڑیوں میں سے کئی گاڑیاں غائب بھی ہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان تمام گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے ستمبر 2018 میں فیصلہ بھی کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں