سندھ حکومت کا کراچی پریس کلب پر حملے کی انکوائری کرانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے حملے کا سخت نوٹس لیا ‘ صحافیوں سے بدتمیزی کس نے کی تحقیقات کریں گے‘سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں‘ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل نومبر 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) سندھ حکومت کا کراچی پریس کلب پر حملے کی انکوائری کرانے کا اعلان، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے حملے کا سخت نوٹس لیا ہے ‘ صحافیوں سے بدتمیزی کس نے کی تحقیقات کریں گے‘سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پریس کلب پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے سندھ حکومت کراچی پریس کلب پر حملے کی مکمل تحقیقات کرآ گی ،صحافی نے سوال کیا کہ سی ٹی ڈی کی پریس ریلیز سے لگتا ہے سندھ حکومت بھی پریس کلب پر حملے میں ملوث ہے ،ناصر حسین شاہ نے جواب دیا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، صحافی نے سوال کیاکہ سی ٹی ڈی نے خود پریس کلب پر حملے کا اعتراف کیا جو کہ سندھ حکومت کے ماتحت ہے ،صوبائی وزیر نے جواب دیاکہ سی ٹی ڈی کی وضاحت کی بھی مکمل تحقیقات کرائیں گے، معلوم کریں گے سی ٹی ڈی کے پی سی میں کیوں داخل ہوئی کراچی پریس کلب انتہائی قابل احترام ادارہ ہیسینئر صحافیوں سے بدتمیزی کس نے کی تحقیقات کریں گے،سندھ حکومت یقین دلاتی ہے ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گیایسے معاملے میں کچھ حساس ادارے بھی ہوتے ہیں ہم مکمل انکوائری کرائیں گے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments