ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی نے پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے متعلق تحریک مسترد کردی

منگل 13 نومبر 2018 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی نیکراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے متعلق تحریک مسترد کردی۔تحریک التوا ایم کیو ایم کے رکن محمدحسین نے پیش کی تھی۔محمد حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت ہے، 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے، ویگن، چنگچی، رکشیاورٹیکسی چل رہی ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات ہیں، جس پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ناصر شاہ وزیر ٹرانسپورٹ تھے،اسٹینڈنگ کمیٹی ٹرانسپورٹ کے چیئرمین محمد حسین ہی تھے، محمد حسین کی بات کسی حد تک درست ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو مختلف طریقوں سے پورا کیا جارہا ہے، آن لائن ٹیکسی کو ضابطے اور قانون میں لانا چاہتے ہیں، اگر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں تو لوگ کیسے سفر کررہے ہیں، وفاق کی جانب سے باربار یو ٹرن کی وجہ سے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، عوام کی سہولت کیلیے منصوبوں کو مکمل کررہے ہیں،اس موقع پر ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے تحریک التوا کو خلاف ضابطہ قراردیکر مستردکردیا۔

(جاری ہے)

جس پر محمد حسین کاکہناتھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ میری تحریک التوا کی کیوں مخالفت کی جارہی ہے، میری تحریک التوا ضابطے کے مطابق ہے، میری تحریک التوا کا معاملہ عوامی دلچسپی سے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں