سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

منگل 13 نومبر 2018 17:36

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔منگل کوسابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ضمانت قبل ازگرفتار کے لیے درخواست دائر کی۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی انکوائری پراعتراض نہیں لیکن اسے گرفتاری سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ نیب سے انکوائری میں تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن عدالت نیب کو حکم دے کہ گرفتار نہ کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی، عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب انکوائری میں تعاون کی بھی ہدایت کی۔یاد رہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق نیب تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلی سندھ کو پوچھ گچھ کے لیے 2 نومبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں