نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو گرفتار کر لیا

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو اندرون سندھ سے گرفتار کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 13:59

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو گرفتار کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2018ء) :پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر امین بٹ کو لاہور نیب کی ٹیم نے گرفتار کیا۔اںہیں آج صبح اندورن سندھ سے گرفتار کیا گیا۔نیب ٹیم لاہور نے اندورن سندھ میں خصوصی آپریشن کیا جس کے بعد قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے پارٹنر اور ن لیگ کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ سعد رفیق کے دست راست پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شراکت دار تھے۔. قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے. قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔

(جاری ہے)

پیراگون سوسائٹی کیس میں اور کئی افراد پر بھی اربوں روپے گھپلوں کا الزام عائد ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس نیب کے نشانے پرآ گیا ہے اور نیب نے ایک ہی دن میں دو چھاپے مارے تھے۔ نیب اہلکاروں نے پیراگون سٹی چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملکیت ہے اورآشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپے مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیبلاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں نئے انجنز کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کردی تھی اور آج اس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب نیب نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق کے پارٹنر قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا۔ قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے.قیصر امین بٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں