کراچی،چیئرمین یوسی قیوم آباد نے عوامی شکایات کے پیش نظر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم تجاوزات کیخلاف میئر کراچی سے اپیل کردی

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) چیئرمین یوسی قیوم آباد شمشاد خان تنولی نے عوامی شکایات کے پیش نظر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف میئر کراچی وسیم اختر سے گرینڈ آپریشن کی اپیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے قیوم آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹرانسپورٹ مافیا نے رات دن صبح و شام ہر وقت اپنی ٹرانسپورٹ کھڑی رکھتے ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں کو مستقل بنیادوں پر سخت دشواری کا سامنا رہنے لگا ہے حتی کے پیدل چلنے والے تمام افراد بھی فٹ پاتھ کے حقوق سے محروم ہیں جن میں طلبہ و طالبات بزرگ شہریوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں داخلی راستوں پر ٹرانسپورٹ مافیا کے ساتھ منشیات فروش بھی سرگرم ہیں علاقہ مکینوں نے سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کے بعد ایمپریس مارکیٹ کے ارد گرد ہونے والے تجاوزات کے خلاف زبرست آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے یوسی چیئرمین شمشاد خان تنولی سے ملاقات کی اور تحریری طور پر درخواستیں جمع کرائی ہیں کہ قیوم آباد میں بھی بے رحمانہ کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مافیا سے نجات دلوائی جائے جس پر یوسی چیئرمین شمشاد خان تنولی نے علاقہ مکینوں کے موقف کی نہ صرف تائید کی بلکہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ترجیح بنیادوں پر میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کرکے قیوم آباد میں ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف بریفنگ دیں گے اور گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کریں گے۔

*

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں