مولانا فضل الرحمن کا دورہ کراچی

قاری محمد عثمان کے صاحبزادوں کی شادی خانہ آبادی کی مبارکباد کیلئے انکے گھر آمد، اہل خانہ بچوں اور بچیوں کی شادیوں پر مبارکباد دی

بدھ 14 نومبر 2018 21:53

مولانا فضل الرحمن کا دورہ کراچی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دورہ کراچی کے دوران گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کے صاحبزادوں مولانا عظیم اللہ عثمان اور محمد ارشد عثمان کی شادی خانہ آبادی کی مبارکباد کیلئے قاری محمد عثمان کی رہائش گاہ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ تشریف لا کر قاری محمد عثمان اور انکے اہل خانہ کو بچوں اور بچیوں کی شادیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی دونوں خاندانوں کو دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے نوازے۔

رفعتیں اور راحتیں مقدر کرے ۔دین کی اشاعت اور اسلام کی سربلندی کی عالیشان جدوجہد میں کامیاب اور سرخرو ئی نصیب فرمائے ۔قبل ازیں دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مرکزی صوبائی اور ڈویژنل رہنماؤں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا اسفندیار خان، پیر طریقت مولانا شمس الرحمن عباسی ،سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری ،سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، قومی اسمبلی میں ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ مفتی اسعد محمود ،مولانا راشد محمود سومرو ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر سلیم ضیاء، علی اکبر گجر، مرزا استیاق بیگ ،منور رضا ،ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار ۔

عامرخان، پیپلزپارٹی کے سعید غنی،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الھدی صدیقی، اسداللہ بھٹو، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے شیخ علی محمد ابوتراب ،مفتی محمد یوسف قصوری، مولانا افضل سردار، جے یو پی کے شبیر ابوطالب، جے یو آئی س کے مولانا اقبال اللہ، حافظ احمد علی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا اعجاز مصطفی ،محمد انور رانا ،حاجی مسعود پاریکھ ،جاوید اقبال ،یحی پولانی، عامر ٹیسٹی ،ندیم اقبال ایڈوکیٹ ،حاجی صوفی محمد مسکین ،عید گل مینگل ،حاجی رحمت اللہ ،حاجی سیلمان، حاجی شوکت سلمان ،حاجی محمد ادریس، حاجی محمد طاہر ،حاجی اختر یونس ،اے کے میمن ،عارف پنجابی ،مولانا امداد اللہ یوسفزئی، ڈاکٹر سعید اسکندر ،مولانا احمد بنوری، قاری محمد قاسم ،ڈاکٹر قاسم محمود ،مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا گل محمد تالونی، مولانا عبدالکریم عابد،قاری عبدالغفور مدنی، مولانا سید حماداللہ شاہ ،قاری تاج محمد ہزاروی، مولانا طلحہ رحمانی ،ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا عمر صادق، سید اکبر شاہ ہاشمی ،مولانا محمد غیاث ،مولانا عاصم کریم ،قاری امین الدین ہزاروی،قاری ندیم احمد چنہ، قاضی امین الحق ازاد، مفتی سلیم شاہ ،مولانا عبدالرشید نعمانی، لطیف الرحیم ،قاضی نورالرحمن ،مولانا عبداللہ بلوچ، محمد الیاس خان، مفتی فیض الحق ،مولانا احسان اللہ ٹکروی، شیخ نوید انور، مولانا فتح اللہ ،مولانا زرین شاہ، مولانا سلطان محمود ،مولانا عبدالوھاب ،مولانا اسداللہ عباسی، مولانا زین الدین،مولانا حذیفہ شاکر، قاری عبدالرزاق قمر، حاجی عزیز الرحمن دیشانی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، مولانا یوسف مدنی، مولانا سلمان مدنی ،مولانا یوسف حسن زئی ،مولانا محب اللہ، مولانا احتشام الحق،جمشید گل بخاری، مولانا نصراللہ قاسمی،سمیع الحق سواتی،رانا وارث،اور دیگر بڑی تعداد میں علماء کرام و احباب شریک تھے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں