کراچی،وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں علماء کرام کا اجلاس

بیع الاوّل کے جلسے جلوس ،میلاد کی محفلوں سے متعلق ضابطہ اخلاق اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان

بدھ 14 نومبر 2018 23:09

کراچی،وزیراعلیٰ سندھ  کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں علماء کرام کا اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں علماء کرام کا اجلاس ہوا ، جس میں 12 ربیع الاوّل کے جلسے جلوس ،میلاد کی محفلوں سے متعلق ضابطہ اخلاق اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر ورکس ناصر شاہ، وزیر زکوٰ تہ فراز ڈیرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس کلیم امام، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر، وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ وقار مہدی، راشد ربانی اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی شریک ہوئیجبکہ علماء کرام کے وفد میں حاجی حنیف طیب، علامہ شاہ عبدالحق قادری، علامہ عباس کمیلی، علامہ مقصود ڈومکی، مولانا یعقوب عطاری، مولانا اکبر درس سمیت 40 علماء کرام شامل تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس مبارک مہینے میں حضور پاک حضرت محمد کی تعلیمات پر عمل کر کے اٴْن کو آگے بڑھایا جائے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عید میلا د النبی کے دو قدیم جلوس ٹاور سے آرام باغ تک اور نیو میمن مسجد سے نشتر پارک تک نکلتے ہیں، ہم نے سیکوریٹی کے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ جلوس کے راستے پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ کے لیے احکامات دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائ نے محرم، عید میلا د النبی? اور دیگر مواقع پر ہمیشہ گورنمنٹ کا ساتھ دیا ہے، آپ سب علماء نے پورا صوبے میں بین المذاہب اور فرقوں میں جس طرح ہم ا?ہنگی پیدا کی ہے، اٴْس کی وجہ سے آج صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں