کراچی،عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں،محمد ثروت اعجاز قادری

گورنرسندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،کمشنرکراچی میلاد جلوس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بدھ 14 نومبر 2018 23:26

کراچی،عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں،محمد ثروت اعجاز قادری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ،گورنرسندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،کمشنرکراچی میلاد جلوس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں ،میلاد جلو س ،ریلیوں اور جلسوں کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت منانا اللہ رب العزت کی وحدانیت کی دلیل ہے ،مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف قانون کو فوری حرکت میں لایا جائے ،عاشقان رسول ﷺ جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے ،دورود وسلام کی صدائوں میںنکالی جانیوالی میلاد ریلیوں اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی بھاری ذمہ داری ہے ،میلاد ریلی اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے ٹاور سے نشترپارک تک کیمرے نصب کئے جائیں ،اسلام کا چہرہ مسخ اور دہشتگردی کرنیوالوں کے خلاف فتوے میلاد مصطفی ﷺ منانے والوں یعنی علماء اہلسنت نے دیئے ہیں ،دہشتگرد وںسے خوفزدہ نہیں ہیں انشاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی میلاد مصطفی ﷺ گھر گھر ،گلی گلی ،نگر نگر ،شہر شہر میں منایا جائیگا ،عاشقان رسول گلی محلوں گھروں کو سبز پرچم اور برقی قمقموں سے سجائیں ،میلاد مصطفی ﷺ مناتے ہوئے دورود وسلام سے فضا کو معطر کردیں ،حکومت اور انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی ،علماء بورڈ ،وکلاء بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ وجہ تقلید کائنات ہیں ،آپ ﷺکی ولادت کے طفیل ظلم وجہالت کے بادل چھٹ گئے سسکتی انسانیت کو اس کا مقام اور احترام ملا ،دور جہالت میں لڑکی کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جاتا تھا آپ ﷺ نے عورت کو وہ مقام عطا فرمایا جو دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے ،تحفظ ناموس رسالت ﷺکا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم جزہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں میلاد جلوس ،ریلیوں اور جلسوںکو سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں