میری بچی ! تمہارا بابا کہیں نہیں گیا دیکھو تم ہی نے تو اُسے سینے سے لگا رکھا ہے

عامر لیاقت نے شہید ایس ایس پی طاہر خان درواڑ کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ٹوئیٹ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 21:21

میری بچی ! تمہارا بابا کہیں نہیں گیا دیکھو تم ہی نے تو اُسے سینے سے لگا رکھا ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2018ء) :عامر لیاقت نے شہید ایس ایس پی طاہر خان درواڑ کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ٹوئیٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طاہر داوڑ کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں قتل کر دیا گیا ہے ۔ طاہر داوڑ کو دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی بیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بابا کی تصویر اٹھائے ان کی آمد کی منتظر ہے اور دعا کر رہی ہے کہ میرے بابا جلد گھر واپس لوٹ آئیں لیکن ننھی کلی اس ظالم دنیا سے واقف نہیں۔

داوڑ شہید کی ننھی بیٹی کی اس تصویر نے ہر دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہید کی بیٹی کے چہرے کے تاثرات سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنےو الد کو کتنا یاد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس بچی کو دلاسہ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے انتہائی دکھ بھرا ٹوئیٹ کر ڈالا۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میری بچی! ہمیں معاف کردینا ہمیں معاف کردینا کہ ہم وطن سے انتہا پسندی کے بیج ختم کرتے ہوئے تمہیں آنسو سے دے بیٹھے ہمیں معاف کردینا کہ چھلنی ماں کے اینے کو مزید چھلنی کرنے والوں نے تم سے تمہارا بابا چھین لیا ہمیں معاف کردینا کہ ہم خوارج کے خونی پنجوں سے تمہارے بابا کو نہ بچا سکے
انہوں نے اس بچی کو دلاسہ دیتےہوئے کہا کہ میری بچی ! تمہارا بابا کہیں نہیں گیا دیکھو تم ہی نے تو اُسے سینے سے لگا رکھا ہے اب تم بڑی ہوگئی ہو پہلے بابا سینے سے اپنے گڑیا کو لگاتے تھے اب گڑیا نے بابا کو کَس کے چمٹا رکھا ہے بابا اب روز خواب میں آئیں گے تم جلدی سو جانا اور دیکھو آنسوؤں کی بہتی دھارا میں کہیں کھو نہ جانا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں