مرکنٹائل ایکس چینج میں 21ارب روپے کے سودے

جمعرات 15 نومبر 2018 00:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,575 کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

میٹلزو انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 21ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 26,209 رہی،سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 11.938 ارب روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.273 ارب روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودوں کی مالیت 1.054 ارب روپی, سونے کے سودوں کی مالیت 969.830 ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 374.112 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 135.812 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 90.900 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 82.903 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 78.439 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 44.115 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 18.212 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.039 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں