پی ٹی سی ایل اور Convo کا پاکستان کے پہلے کلائوڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن پلیٹ فارم کا اعلان

جمعرات 15 نومبر 2018 00:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے سلیکون ویلی میں موجود کلائوڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن پلیٹ فارم کے صف اول کے لیڈر، Convo کارپوریشن سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کے نیکسٹ جنریشن ملازمین کے لئے مواصلات کا حل ہے جس کو خاص طور پر ان بڑے اداروں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جوفرنٹ لائن کی وسیع ورک فورس کا حصہ ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، ایسی شراکت داریاں ملازمین کی کارکردگی کو 25% تک بہتر کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر Convo کے سی ای او عثمان راشد نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے پاکستان کے اداروں کو اہم ضروریات کے حامل مقامی سوفٹ ویئر اور انفراسٹرکچر تعاون کی پیشکش کی ہے، مثال کے طور پر بینکنگ کے شعبے میں حالیہ قواعد و ضوابط کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعہ تمام بینک اپنا تما م ڈیٹا اور متعلقہ مصنوعات ایک کلائوڈ انفراسٹرکچر میں رکھیں گے جس کی بنیاد ملک میں ہی ہو۔

(جاری ہے)

یہ سب کچھ پی ٹی سی ایل نیکسٹ جنریشن کا وسیع تعاون والا مذکورہ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو وہ اسٹیٹ بینک کے قواعد پر مبنی ، تمام بینکوں کو سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا سافٹ ویئر بطور ایک سروس کی بنیاد پرکلائوڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن پلیٹ فارم ہے جو مکمل طور پر پاکستان میںقائم کی گئی ہے۔ پاکستان میں اداروں کے پاس اب دہرا اختیار ہوگا کہ وہ اپنی حدود میں خدمات مہیا کریں یا پاکستان بھر میں کلائوڈ کی بنیاد پر خدمات پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں