پی ایس ایکس کے بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس نے جنوری تاستمبر کے دوران منافع میں 7.8 فیصد افزائش حاصل کی ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ

جمعرات 15 نومبر 2018 00:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج(پی ایس ایکس) کے بینچ مارک‘ کے ایس ای100 انڈیکس نے رواں کیلنڈر سال2018 کے 9 ماہ جنوری تاستمبر کے دوران منافع میں سال بہ سال کی نسبت7.8فیصد افزائش حاصل کی ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق کے ایس ای100 انڈیکس کے منافع کی افزائش میں فرٹلائزر سیکٹر90 فیصد ‘تیل اور گیس کی دریافت کے سیکٹر27فیصد‘ کیمیکلز19فیصد‘ اور بجلی کی پیداوار تقسیم کے سیکٹر14فیصد نے اہم کردار ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

تاہم بینکنگ ‘ سیمنٹ ‘ لیزنگ‘ انشورنس‘ پیپر اینڈ بورڈ اور فوڈز کے اسٹاکس منفی کردار ادا کرکے انڈیکس کامنافع کیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کیلنڈر سال2018 کی تیسری سہ ماہی میں انڈیکس کی منافع میں0.8فیصد کامعمولی اضافہ اور سہ ماہی کی نسبت سہ ماہی میں 4.7فیصد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں کے ایس ای 100انڈیکس میں فوڈ‘ آٹوموبائل‘ اور آئل گیس کمپنیوں نے مجوعی طور پر912 پوائنٹس‘ کی کمی اور فرٹلائزر کمپنیوں نی107پوائنٹس کااضافہ کیاہی9ماہ کے دوران فرٹلائزر کمپنیوں اور ای اینڈ پی کمپنیوں نے انڈیکس میں521پوائنٹس کاضافہ جبکہ سیمنٹ کمپنیوں اور آٹو موبائل اسمبلرز نے انڈیکس میں بالترتیب360اور341پوائنٹس کم کئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں