منی لانڈرنگ کیس : انور مجید اور حسین لوائی کے دوبارہ ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 نومبر 2018 14:13

منی لانڈرنگ کیس : انور مجید اور حسین لوائی کے دوبارہ ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
 کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2018ء) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی انور مجید، حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ ریمانڈ لینے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا ہے . بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی. عدالت میں ایف آئی اے نے ملزمان کو دوبارہ تحویل میں لینے کی درخواست دائر کی تھی، منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی، طٰحہ رضا، انور مجید اور غنی مجید جیل میں ہیں.

عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر علی ابڑو نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس چند ایسے دستاویزات ہیں جس پر ملزمان سے تفتیش کرنی ہے.

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل شوکت حیات نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ نے ٹرائل کو کسی بھی فیصلے سے منع کر رکھا ہے. درخواست جے آئی ٹی نے نہیں تفتیشی افسر نے دائر کی ہے اور تفتیشی افسر جے آئی ٹی کے رکن بھی نہیں ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا ہے.

عدالت میں ایف آئی اے نے ملزمان کو دوبارہ تحویل میں لینے کی درخواست دائر کی تھی، منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی، طٰحہ رضا، انور مجید اور غنی مجید جیل میں ہیں. عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر علی ابڑو نے درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس چند ایسے دستاویزات ہیں جس پر ملزمان سے تفتیش کرنی ہے. ملزمان کے وکیل شوکت حیات نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ نے ٹرائل کو کسی بھی فیصلے سے منع کر رکھا ہے. درخواست جے آئی ٹی نے نہیں تفتیشی افسر نے دائر کی ہے اور تفتیشی افسر جے آئی ٹی کے رکن بھی نہیں ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا ہے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں