کراچی کے گھانچی پاڑہ کے ویلڈر عمران کی دبئی میں جائیداد نکل آئی

ایف آئی اے نے نوٹس جاری کردیا، 30 سال سے کوئی پاسپورٹ نہیں اور نہ آج تک دبئی گیاہو، عمرا ن

جمعرات 15 نومبر 2018 16:55

کراچی کے گھانچی پاڑہ کے ویلڈر عمران کی دبئی میں جائیداد نکل آئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) غریبوں کے جعلی اکائونٹس کے بعد بیرون ملک جائیدادیں بھی ملنے لگیں، کراچی کے گھانچی پاڑہ کے ویلڈر عمران کی دبئی میں جائیداد نکل آئی، ایف آئی اے نے نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

گھانچی پاڑہ نشتر روڈ کے رہائشی ویلڈر محمد عمران کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تو انہیں معلوم ہوا کہ دبئی میں ان کے نام پر جائیدادیں ہیں۔ویلڈر عمران نے بتایاکہ میںگیٹ ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں، 30 سال سے کوئی پاسپورٹ نہیں اور نہ آج تک دبئی گیاہو، ایف آئی اے نے محمد عمران کو 20 نومبر کو بلالیاہے۔اس سے قبل کراچی میں ایک فالودہ فروش اور رکشہ ڈرائیور کے جعلی بینک اکائونٹس کا انکشاف ہوا تھا جس میں اربوں روپے کی بے نامی ٹرانزیکشنز بھی ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں