خواجہ آصف نے عمران اسماعیل کو سب کے سامنے شرمندہ کر دیا

جو سامنے بیٹھے تھے ان سے ہی انگریزی لکھوا لیتے یا کم از کم سپیلنگ پوچھ لیتے۔سابق وزیر خارجہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ٹویٹ سے سپیلنگ کی غلطیاں نکال لیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 نومبر 2018 16:39

خواجہ آصف نے عمران اسماعیل کو سب کے سامنے شرمندہ کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 نومبر 2018ء) سیاسی جماعتوں کے آپس میں اختلافات کوئی بڑی بات نہیں ہے۔یہ سیاسی لڑائی بعض اوقات سوشل میڈیا تک جا پہنچتی ہے۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے ایک دوسرے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔کچھ ایسا ہی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسیحی برادری کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس کی سربراہی سسٹر ایرین سٹیفن کر رہی تھیں۔

اس دوران انہوں نے گورنر سندھ کو سکول کی زمین پر کیے جانے والے قبضے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔عمران اسماعیل نے مسیحی وفد کو یقین دہانی کروائی کہ سکول کی زمین سے جلد قبضہ چھڑا لیا جائے گا۔
تاہم عمران اسماعیل کے اس ٹویٹ پر خواجہ آصف نے بھی رد عمل دیا اور ان کی ٹویٹ سے انگریزی کی کئی غلطیاں نکال لیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ جو سامنے بیٹھے تھے ان سے ہی انگریزی لکھوا لیتے یا کم از کم سپیلنگ پوچھ لیتے۔

عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں delegation کے لفظ کو deligation لکھا جب کی coorperation کو corporation لکھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا کچھ صارفین نے کہا جب ایف اے پاس بندے کو گورنر سندھ لگایا جائے گا تو ایسا ہی ہو گا جب کہ کچھ صارفین نے خواجہ آصف پر ہی تنقید شروع کر دی۔ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب ایمان سے مزا آ گیا یہ ہوئی نا بات کاش آپ اس وقت بھی اسی طرح جاگ رہے ہوتے جب آپ اور آپ کا چور لیڈر پورے ٹبر کے ساتھ ملک کو لوٹ رہا تھا اب بس آپ بیٹھے ٹویٹر پر سپیلنگ کی غلطیاں ہی نکالو گے وقت ہے سمجھاؤ اپنے لیڈر کو لوٹا مال واپس کر دے اور 40 دن جماعت کے ساتھ لگا لے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں