قائد آباد کے علاقے میں بم دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ تھا

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:25

قائد آباد کے علاقے میں بم دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ تھا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) قائد آباد کے علاقے میں بم دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ تھا۔ گزشتہ روزو کراچی کے علاقے قائد آباد میں رات گئے ڈی سی آفس کے سامنے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے ،ْدھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد کا استعمال کیا گیا۔

تفتیشی حکام نے جائے وقوعہ سے دوسرا بم بھی ناکارہ بنایا ہے جو پھٹ جاتا تو زیادہ تباہی پھیلتی۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ناکارہ بنائے گئے ٹفن میں بنے دیسی ساختہ بم کا وزن 2 کلو گرام تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا منصوبہ تھا کہ پہلے چھوٹا دھماکا کیا جائے جس کے بعد جب لوگ جمع ہوجائیں تو دوسرا دھماکا کیا جاتا۔ اگر دوسرا بم بھی پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلتی۔دھماکے کی تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں کہ دھماکے کا ہدف کون تھا۔ یاد رہے کہ رات گئے جائے وقوعہ سے کپڑوں کے نمونے اور دیگر شواہد جمع کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں