کراچی میں کرپشن، جہانگیرترین و ارباب غلام کیخلاف تحقیقات شروع

دونوں رہنماؤں پر پر سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کراچی میں انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:24

کراچی میں کرپشن، جہانگیرترین و ارباب غلام کیخلاف تحقیقات شروع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز کردیا، جہانگیر ترین اور ارباب غلام رحیم پر سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کراچی میں انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق 2004 میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈھائی ارب روپے کی 250 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر این آئی پی نامی کمپنی کو الاٹ کی گئی، حکام کے مطابق کمپنی کے سی ای او جہانگیر ترین کے قریبی دوست تھے اور زمین کی الاٹمنٹ سے جہانگیر ترین اور ارباب غلام نے ذاتی فائدے حاصل کیے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کہا گیا تھا کہ زمین پر انڈسٹریل پارک بنایا جائے گا جس کا افتتاح ملائیشیا کے وزیراعظم کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں