آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا ٹریفک ہیلپ لائن رہنما1915کا تفصیلی دورہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:26

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا ٹریفک ہیلپ لائن رہنما1915کا تفصیلی دورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم ٹریفک ہیلپ لائن رہنما1915کا تفصیلی دورہ کیا اورمفاد عامہ کے تحت روزمرہ کی بنیاد پر مسلسل جاری رہنے والے امور پر آگاہی حاصل کی اور مزید ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے 1915 کے اسٹاف سے بھی فرداً فرداً ممکنہ مسائل ومشکلات کی بابت دریافت کیا اور ڈی آئی جی آپریشن کو ہدایات دیں کہ شہر کے مختلف علاقوں سے آنیوالے اسٹاف میں باالخصوص خواتین کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے اقدامات کیئے جائیں۔

انہوں نے اسٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے حوالے سے رہنمائی کے طلبگار شہریوں کے ساتھ احسن انداز گفتگو اور بیان نا صرف آپکے مثبت کردار کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس سے عوام میں پولیس کا مثبت اور نمایاں پہلو بھی اُبھر کر سامنے آتا ہے ۔مجھے اُمید ہے کہ آپ اپنی محنت لگن اور صلاحیتوں سے ٹریفک ہیلپ لائن کو ہرسطح پر بہترین پولیسنگ کی ایک مثال بنائیں گے ۔اس موقع پر ڈی آئی آپریشن اور پی ایس او ٹو آئی جی سندھ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں