آئی جی سندھ کا قائد آباد میں بم کو ناکارہ بنانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کیلئے نقد انعام کا اعلان

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:26

آئی جی سندھ کا قائد آباد میں بم کو ناکارہ بنانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کیلئے نقد انعام کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے قائدآباد کے پل کے نیچے مزید ایک بم کو بروقت ناکارہ بنانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کے 12 افسران اور جوانوں پر مشتمل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور فی کس پچاس پچاس ہزار روپئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ شب بم دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو بھی شہداء کے نماز جنازہ میں شرکت اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں