کراچی کے عوام کو بڑی قربانیاں دینے کے بعد امن ملا ہے، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:48

کراچی کے عوام کو بڑی قربانیاں دینے کے بعد امن ملا ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے قائد آباد دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی اآئی کے مقامی قیادت بھی موجود تھے۔ متاثرین سے ملاقات کی اور تفصیلات معلوم کرنے کے بعد زخمیوں کی عادیت بھی کی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بڑی قربانیوں کے بعد کراچی شہر کو امن ملا ہی. امن کے دشمن کراچی کا امن برباد کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس قوم، اداروں، امن کے دشمن پھر سے امن خراب کرنا چاہتے ہیں. دھمکانے میں محنت کش دو وقت کی روٹی کمانے والے غریبوں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

آج پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، عمران خان اس ملک سے دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم کر چکے ہیں۔ کراچی آپریشن میں رینجرز پولیس اور دیگر اداروں نے قربانیاں دی. پولیس کو سیاسی بنانے کے لیے سندھ حکومت میدان میں ہے، حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے علاقوں میں من پسند ایس ایچ اوز لگوا کر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں۔

جس سے بدادمنی، منشیات فروشی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بعد ازان حلیم عادل شیخ نے حلقہ پی ایس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور معززین سے تعزیتیں کرنے کے بعد نیو سبزی میں تاجر برادری کی جانب سے منعقد پروگرام میں شرکت تاجر برداری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا حلقے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں تاجر برادری سمیت علاقے کے تمام تر مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں