آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کاکراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،ْصوبے بھر کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

کراچی میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے ،ْ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:00

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کاکراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،ْصوبے بھر کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ کراچی میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز نے سربراہ پاک فوج کو صوبے بھر کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتری سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں