شہریوں سے احسن انداز میں گفتگو سے عوام میں پولیس کا مثبت پہلو ابھرتا ہے، آئی جی سندھ

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:00

شہریوں سے احسن انداز میں گفتگو سے عوام میں پولیس کا مثبت پہلو ابھرتا ہے، آئی جی سندھ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ شہریوں سے احسن انداز میں گفتگو سے عوام میں پولیس کا مثبت اور نمایاں پہلو ابھر کر سامنے آتا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم ٹریفک ہیلپ لائن رہنماء 1915 کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے 1915 کے اسٹاف سے بھی مسائل دریافت کئے اور ڈی آئی جی آپریشن کو ہدایات دیں کہ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے اسٹاف میں بالخصوص خواتین کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اسٹاف ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے حوالے سے رہنمائی کے طلبگار شہریوں کے ساتھ احسن انداز گفتگو اور بیان نہ صرف آپ کے مثبت کردار کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس سے عوام میں پولیس کا مثبت اور نمایاں پہلو بھی ابھر کر سامنے آتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آپ اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں سے ٹریفک ہیلپ لائن کو ہر سطح پر بہترین پولیسنگ کی ایک مثال بنائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں