وزیراعلی سندھ کا جے پی ایم سی اسپتال کا دورہ، قائد آباد بم دھماکے کے نیتجے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:00

وزیراعلی سندھ کا جے پی ایم سی اسپتال کا دورہ، قائد آباد بم دھماکے کے نیتجے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو جے پی ایم سی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد آباد بم دھماکے کے نیتجے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلی سندھ نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوئے جن میں سی10 کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد آباد سے ایک اور ڈیوائس بھی ملی تھی جس کو ناکارہ بنادیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہیں اور ایسے واقعات کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ فرانزک لیب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ میں جلد فرانزک لیب قائم کی جائے گی اور پنجاب فرانزک لیب میں بھیجے گئے سیمپل لیک ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رپورٹ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں